غزہ جنگ بندی اور یرغمالیوں کی واپسی کیلیے کی جانے والی بن یامین کی کوششیں ناکافی ہیں ، جوبائیڈن
- 04, ستمبر , 2024
نیوز ٹوڈے : امریکہ کے صدر (جوبائیڈن) نے غزہ میں جنگ بندی کرانے اور اسرائیلی قیدیوں کی بحفاظت واپسی کیلیے کی جانے والی اسرائیلی وزیر اعظم (بن یامین نیتن یاہو) کی کوششوں کو ناکافی قرار دے دیا ہے - ایک دن پہلے وہائٹ ہاؤس میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوۓ میڈیا کے ایک کارکن نے جوبائیڈن سے پو چھا - کہ کیا آپ غزہ جنگ بندی اور اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کیلیے کی جانے والی بن یامین نیتن یاہو کی کوششوں کو کافی سمجھتے ہیں -
جس کا جواب امریکی صدر جوبائیڈن نے نہیں میں دیا ـ ان کا کہنا تھا کہ جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کیلیے اسرائیلی وزیر اعظم کی کی جانے والی کوششیں ناکافی ہیں - میڈیا کے مطابق نۓ پیش کیے جانے والےجنگ بندی معاہدے کے بارے میں ہوچھے گۓ سوال کے جواب پر امریکی صدر نے کہا کہ ہم اس سے مطمئن ہیں - میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جوبائیڈن اس ہفتے حماس اور اسرائیل کو شامل کیے بنا اپنے دوسرے ساتھیوں کے ساتھ صلاح مشورے کے بعد ایک حتمی اور آخری جنگ بندی معاہدہ پیش کرنے والے ہیں جس سلسلہ میں ابھی تک مشاورت کی جا رہی ہے -
تبصرے