روس نے بنایا یوکرین کے فوجی ٹریننگ سینٹر کو نشانہ ، 50 افراد ہلاک 271 زخمی
- 04, ستمبر , 2024
نیوز ٹوڈے : روس نے بنایا یوکرین کے فوجی ٹریننگ سکول کو نشانہ 50 یوکرینی ہلاک جبکہ 271 زخمی ہو گۓ - میڈیا گروپ "رائٹرز" کے مطابق یوکرین کے مرکزی قصبہ (پولٹیوا) میں بنے ایک فوجی ٹریننگ سینٹر پر روس نے دو بلیسٹک میزائلیں داغی ہیں - جو جاری سال کا سب سے خوفناک حملہ مانا جا رہا ہے -سوشل میڈیا پر اس حملے کی ویڈیوز گردش کرتی نظر آ رہی ہیں - جس میں یوکرین کے فوجی ٹرینی جوانوں کی لاشیں بکھری پڑی ہیں اور اس حملے میں تباہ ہونے والی عمارت کا ایک بڑا حصہ بھی دکھائی دے رہا ہے جس کا ملبہ ادھر ادھر بکھر ا پڑا ہے -یوکرینی صدر ولادیمیر زیلینسکی نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹیلیگرام پر جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ 'اس واقعہ کی تحقیقات کی جاری ہیں اور روس کو اس حملے کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا' -
زیلینسکی کا کہنا ہے کہ روس کے حملے سے ٹریننگ سینٹر کی کمیونیکیشنز کی بلڈنگ تباہ ہو چکی ہے - پولٹیوا کے گورنر (فلپ پرو نین) کے مطابق تباہ ہوئی عمارت کے ملبے کے نیچے ابھی تک 15 افراد دبے ہوۓ ہیں - ایمر جنسی سروسز کے ترجمان (اولیسندر خور شۓ) کا کہنا ہے کہ ملبے کے نیچے دبے افراد کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں - یوکرینی فوج نے اس حملے میں اپنے فوجی جوانوں کی ہلاکت تو تسلیم کی ہے لیکن حتمی تعداد نہیں بتائی ہے -
تبصرے