ٹام سوازی امریکی کانگریس میں پاکستان کاکس کے سربراہ بن گئے

ٹام سوازی

نیوز ٹوڈے :   ٹام سوازی امریکی کانگریس میں پاکستان کاکس کے سربراہ بن گئے۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے رکن کانگریس ٹام سوازی نے پاکستان امریکہ تعلقات کو بہتر بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ نومبر میں پاکستان کا دورہ کریں گے۔بعد ازاں ٹام سوازی اور واشنگٹن میں پاکستانی سفیر رضوان سعید نے ٹیلی فون پر بات چیت کی جس میں انہوں نے پاکستان امریکہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

پاکستانی سفیر نے ٹام سوازی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاک امریکا تعلقات دونوں ممالک اور خطے کے لیے اہم ہیں اور پاکستان امریکا کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔یاد رہے کہ شیلا جیکسن ٹام سوازی سے پہلے پاکستان کاکس کی سربراہ تھیں۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+