یوگنڈا کی ایتھلیٹ کو سابق بوائے فرینڈ نے آگ لگا دی

یوگنڈا کی ایتھلیٹ ریبیکا

نیوز ٹوڈے :    یوگنڈا کی ایتھلیٹ ریبیکا  کو اس کے سابق بوائے فرینڈ نے آگ لگا دی۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق 33 سالہ ریبیکا نے پیرس اولمپکس میں یوگنڈا کی نمائندگی کی۔ رپورٹ کے مطابق ایتھلیٹ ریبیکا کو ان کے سابق بوائے فرینڈ نے مبینہ طور پر پیٹرول چھڑک دیا جس کے بعد اسے پڑوسیوں کی مدد سے کینیا کے اسپتال لے جایا گیا۔

ڈاکٹروں کے مطابق حادثے میں ربیکا کا جسم بری طرح جھلس گیا اور اس کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ربیکا پر کینیا میں اس کے گھر پر اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ ٹریننگ کر رہی تھیں۔ 

پولیس میں درج کرائی گئی رپورٹ کے مطابق ریبیکا اور اس کے سابق بوائے فرینڈ کے درمیان زمین کا تنازع چل رہا تھا تاہم پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے جب کہ ربیکا کے والد نے بھی اپنی بیٹی کے لیے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔

 واضح رہے کہ ریبیکا نے پیرس اولمپکس 2024 میں میراتھن میں 44ویں پوزیشن حاصل کی تھی۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+