بلوچستان میں حملوں کی مذمت کرتے ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے، امریکا

میتھیو ملر

نیوز ٹوڈے :    امریکہ نے پاکستان میں دہشت گردانہ حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پریس بریفنگ میں کہا کہ امریکا گزشتہ ہفتے کے حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے، جس میں سیکیورٹی اہلکاروں اور شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ موسیٰ خیل میں 23 معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا گیا، دہشت گردوں کے ہاتھوں پاکستانی عوام نے بہت نقصان اٹھایا، ہمارے دل جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین اور پیاروں کے ساتھ دکھتے ہیں۔

میتھیو ملر نے کہا کہ علاقائی سلامتی کو لاحق خطرات سے نمٹنے میں امریکا اور پاکستان کا مشترکہ مفاد ہے، ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی توانائی کے خسارے کو پورا کرنے میں مدد کرنا امریکہ کی ترجیح ہے اور حکومت پاکستان کے ساتھ توانائی سے متعلق بات چیت جاری رکھے ہوئے ہے۔

اس کے علاوہ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ وہ ایران کے خلاف پابندیوں کا نفاذ جاری رکھیں گے، ایران کے ساتھ تجارتی معاہدوں پر غور کرنے والوں کو ممکنہ ردعمل سے آگاہ رہنے کا مشورہ دیا ہے۔ دہشت گردی کے پے در پے واقعات میں 37 سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے۔

دوسری جانب بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران متعدد دہشت گرد ہلاک جب کہ 14 جوان شہید ہوگئے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+