بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے اوڑی ڈیم سے اضافی پانی دریائے جہلم میں چھوڑ دیا
- 04, ستمبر , 2024
نیوز ٹوڈے : بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے اوڑی ڈیم سے اضافی پانی دریائے جہلم میں چھوڑ دیا۔ڈائریکٹر آپریشنز ایس ڈی ایم اے کے مطابق دریائے جہلم میں پانی کی سطح بلند ہوئی ہے تاہم بہاؤ میں اضافے سے دریائے جہلم میں سیلابی صورتحال پیدا نہیں ہوگی۔
ایس ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ اوڑی ڈیم سے چھوڑا جانے والا پانی صرف 2 فٹ تک بڑھ سکتا ہے، بھارت کی جانب سے چھوڑی گئی ریل لائن دریائے جہلم میں مظفرآباد سے گزرتی ہے۔دوسری جانب ڈومیل پل پر پانی کی سطح میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
تبصرے