سوئٹزر لینڈ نے حماس کو دہشت گرد تنظیم کیوں قرار دیا ؟
- 05, ستمبر , 2024
نیوز ٹوڈے : سوئٹزر لینڈ نے حماس پر پابندی لگا نے کے بناۓ گۓ قانونی مسودے کو منظور کر لیا -میڈیا کے مطابق اس قانونی مسودے میں (حماس) کو دہشتگرد جماعت قرار دیا گیا ہے - اور اس قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوۓ کوئی بھی اگر حماس کی مدد کرے گا تو اس کو قید کاٹنا پڑے گی یا پھر جرمانہ ادا کرنا پڑے گا - میڈیا کا کہنا ہے کہ حماس پر پابندی لگانے کے اس قانونی مسودے کو حکومت سے منظور کرانے کیلیے پارلیمنٹ میں پیش کیا گیا تھا - سوئٹزرلینڈ میڈیا کے مطابق سوئٹزر لینڈ کی یہودی جماعتیں "پی ایل جے اور ایس آئی جی" حماس پر پابندی لگانے کا قانون بنانے کا مسلسل مطالبہ کر رہی تھیں -
البتہ مختلف جماعتوں کی جانب سے سوئٹزر لینڈ کے اس حکومتی فیصلے پر شدید تنقید کی جا رہی ہے - ان جماعتوں کے مطابق سوئٹزرلینڈ حکومت کے اس اقدام سے فلسطین تنازعہ میں سوئٹزرلینڈ اپنی نیوٹرل پوزیشن کھو دے گا - اور اس کا ثالثی کا کردار بھی ختم ہو جاۓ گا ـ سوئٹزر لینڈ میڈیا کے مطابق اس قانونی مسودے پر سیکیورٹی پالیسی کمیشن سے بھی صلاح مشورہ کیا جاۓ گا -کسی گروہ یا جماعت پر لگائی گئی پابندی کو وفاق کے ایڈمنسٹریٹو کورٹ میں چیلنج بھی کر سکتے ہیں -
تبصرے