امریکی فوج نے یمن میں حوثیوں کے میزائل سسٹم کو تباہ کرنے کا دعوٰی کیا

میزائل سسٹم

نیوز ٹوڈے :   امریکی فوج نے کیا دعوٰی یمن میں حوثی جماعت کے میزائل سسٹم کو تباہ کرنے کا - امریکی فوج کے مطابق انہوں نے یمن میں حوثی جماعت کے میزائل سسٹم کو تباہ کر دیا ہے - غزہ جنگ کے آغاز سے بحیرہ احمر میں تجارتی اور بحری جہازوں پر حوثی جماعت کے حملوں کی وجہ سے امریکہ نے یمن میں حوثی جماعت کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے - امریکہ کی فوج کے سینٹرل کمانڈ نے اپنے جاری کردہ ایک مختصر بیان میں اس حملے کی تصدیق کی ہے - امریکی سینٹرل کمانڈ نے اپنے بیان میں کہا کہ حوثی جماعت خطے میں امریکہ اور اس کے اتحادی ملکوں کی فوج اور بحری جہازوں کیلیے خطرہ بن چکی ہے -

جہاز رانی کی آزادی اور بین الاقوامی پانیوں پر امریکی اور تجارتی بحری جہازوں کے تحفظ کیلیے یہ مناسب کارروائی کرنا ضروری ہو گیا تھا -غزہ پٹی پر جنگ کی شروعات سے ایک مہینے بعد سے حوثی جماعت نے غزہ کے فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یک جہتی کرتے ہوۓ بحیرہ احمر سے گزرنے والے بحری بیڑوں پر میزائل اور ڈرون حملے شروع کر دیے تھے -حوثی لڑاکے اب تک 70 حملے کر چکے ہیں - دو بحری جہاز ڈبو دیے اور ایک کو یرغمال بنا لیا ـ اور 3 ملاحوں کو بھی مار ڈالا ہے -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+