نیتن یاہو نے غزہ کے یرغمالیوں سے متعلق ممکنہ ڈیل کو تباہ کر دیا: اسرائیلی میڈیا

نیتن یاہو

نیوز ٹوڈے :    اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی ہٹ دھرمی کے نتیجے میں امریکا، مصر اور قطر کی ثالثی میں یرغمالیوں کی رہائی کے لیے اسرائیل اور حماس کے درمیان ہونے والے ممکنہ معاہدے کو تباہ کرنے کے حوالے سے دعویٰ سامنے آیا ہے۔غزہ میں اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کا ایک ممکنہ معاہدہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے تباہ کر دیا تھا۔

11 جولائی کو ہونے والے مذاکرات کے دوران فریقین نے مغویوں کی رہائی اور جنگ بندی کے معاہدے پر اتفاق کیا تھا۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی خبر کے مطابق معاہدے میں اسرائیلی شرائط کے حوالے سے خبریں پہلے بھی سامنے آئی تھیں تاہم اب ان شرائط سے متعلق مکمل دستاویز اسرائیلی اخبار کی توجہ میں لائی گئی ہے۔

اسرائیلی اخبار کے مطابق مذاکرات کے آخری لمحات میں نیتن یاہو نے ایک شرط رکھی کہ غزہ اور مصر کی سرحد پر اسرائیلی کنٹرول برقرار رکھا جائے، جس پر وہ تب سے اصرار کر رہے ہیں۔ چھ اسرائیلی یرغمالیوں میں سے تین جن کی ممکنہ ڈیل میں رہائی متوقع تھی بعد میں اسرائیلی فورسز نے مردہ پائے۔

 اسرائیلی وزیر اعظم ہاؤس نے اسرائیلی صحافی کی جانب سے جاری کی گئی دستاویز کی تصدیق کی ہے تاہم شرائط کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی جانب سے شرائط 27 مئی کی مجوزہ تجویز میں شامل تھیں۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+