سوئٹزرلینڈ نے حماس پر پابندی کی منظوری دے دی

حماس پر پابندی

نیوز ٹوڈے :   حماس پر پابندی کے مسودہ قانون کی منظوری دے دی۔خبر رساں ادارے کے مطابق پابندی کے قانون کے مسودے میں حماس کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا گیا ہے جب کہ مسودے میں پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے لیے قید یا جرمانے کی سزا بھی مقرر کی گئی ہے۔خبر رساں ادارے کے مطابق حماس پر پابندی کے قانون کا مسودہ منظوری کے لیے پارلیمنٹ کو بھیجا جائے گا۔

سوئس میڈیا رپورٹ کے مطابق سوئس یہودی تنظیمیں SIG اور PLJS حماس پر پابندی کا مطالبہ کرتی رہی ہیں تاہم سوئس حکومت کی جانب سے حماس پر پابندی کے قانون کے مسودے کی منظوری کو ناقدین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔ 

ناقدین کا کہنا ہے کہ حماس پر پابندی کے اس اقدام سے فلسطینی تنازع میں سوئٹزرلینڈ کی غیر جانبدارانہ پوزیشن اور ثالث کے طور پر اس کا کردار ختم ہو جائے گا۔ قانونی مسودے پر سیکیورٹی پالیسی کمیشن سے بھی مشاورت کی جائے گی جب کہ کسی گروپ یا تنظیم پر پابندی کو وفاقی انتظامی عدالت میں چیلنج کیا جاسکتا ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+