حماس نے جنگ بندی معاہدے کیلیے پیش کردہ نئی امریکی تجاویز کو ماننے سے انکار کر دیا

جنگ بندی معاہدے

نیوز ٹوڈے :   فلسطین کی مزاحمتی جماعت (حماس) نے غزہ جنگ بندی معاہدے کیلیے جوبائیڈن کی نئی پیش کردہ تجاویز کو ماننے سے انکار کر دیا ہے - حماس کے ترجمان کے مطابق غزہ جنگ بندی معاہدے کیلیے نئی تجاویز کی ضرورت نہیں ہے - ترجمان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو مجبور کیا جاۓ کہ وہ حماس کےمنظور کردہ امریکی منصوبے پر عمل کرے -حماس ترجمان نے کہا کہ نیتن یاہو غزہ اور مصر کے مشترکہ بارڈر سے فوج نہ ہٹانے کی ہٹ دھرمی سے معاہدے کو ناکام بنانے کی کوشش کر رہے ہیں -

نیتن یاہو حماس کے خلاف جارحیت کو بڑھانے کیلیے مذاکرات کا ڈرامہ رچاتے ہیں - دوسری طرف امریکی حکام کا کہنا ہے کہ وہائٹ ہاؤس کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ وہ غزہ جنگ بندی معاہدے کیلیے نئی تجاویز پیش کرنے کیلیے تیار ہیں - جس کا مقصد جنگ بندی معاہدے میں رکاوٹ بننے والے اہم نکات پر کام کرنا ہے - امریکی حکام کے مطابق زیادہ تر معاہدے پر کام ہو چکا ہے - ثالث اب بھی مذاکرات میں درپیش دو اہم رکاوٹوں کو دور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں - معاہدے کی نئی تجاویز آنے والے ہفتے یا اس سے بھی پہلے پیش کی جا سکتی ہیں-

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+