اسرائیلی وزیر اعظم نے رکھی شرط غزہ مصر بارڈر سے اسرائیلی فوج ہٹانے کی

بن یامین نیتن یاہو

نیوز ٹوڈے :  اسرائیل کے وزیر اعظم (بن یامین نیتن یاہو) نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مصر اور غزہ کے مشترکہ بارڈر سے اسرائیلی فوج ہٹانے سے انکار کر دیا - بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بن یامین نیتن یاہو نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوے کہا کہ 'جب تک حماس اس بات کی گارنٹی نہیں دیتا کہ وہ غزہ اور مصر کی مشترکہ سرحد کو استعمال نہیں کرے گا تب تک ہم اپنی فوج وہاں سے نہیں ہٹائیںں گے-

دوسری طرف نیتن یاہو کی اس ہٹ دھرمی کی وجہ سے مصر ، قطر اور امریکہ کی ثالثی میں ہونے والے غزہ جنگ بندی اور اسرائیلی قیدیوں کے رہائی کا معاہدہ بھی ختم ہوتا نظر آنے لگا - اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس معاہدے کو بن یامین نیتن یاہو نے برباد کیا ہے - جس کی وجہ سے اسرائیل کے شہر تل ابیب میں چوتھے دن بھی اسرائیلی وزیر اعظم کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری ہیں جن میں شامل ہزاروں افراد نیتن یاہو کی حکمت عملی کے خلاف نعرے بازی کر رہے ہیں - مظاہرین کے مطابق غزہ بنگ بدی معاہدے اور اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کے معاہدے کی راہ میں رکاوٹ بن یامین کے اپنے سیاسی مفادات ہیں-

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+