مغربی کنارے پر ایک فلسطینی گاڑی پر صیہونی فوج کی بمباری سے 5 فلسطینی شہید ، 4 زخمی

صیہونی فوج کی بمباری

نیوز ٹوڈے :   مغربی کنارے پر صیہونی فوج کی بمباری سے تباہ ہونے والی گاڑی میں شہید ہونے والے 5 فلسطینیوں میں سے ایک اسرائیلی جیل میں قید (اسیر الفتح کمانڈر) کا بیٹا بھی شامل تھا - عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابقصیہونی فوج کی بربریت کا یہ واقعہ مغربی کنارے کے شمالی علاقہ طوباش میں پیش آیا - جب ایک گاڑی کو بمباری سے اڑا دیا گیا - صیہونی فوج کا کہنا تھا کہ صیہونی فوج کے خلاف خطرہ بننے والے اسلحہ بردار افراد کی اس گاڑی میں القسام بریگیڈ کے لڑاکے سوارتھے جس پر 3 میزائل پھینکے گۓ -

موقع پر موجود گواہان کے مطابق صیہونی فوج نے طوباس کے علاقہ میں الفارعہ پناہ گزین کیمپ پر دھاوا بولا تھا جس کے بعد کئی دھماکے ہوۓ - فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری کیے گۓ بیان میں کہا گیا کہ صیہونی فوج کی گاڑی پر بمباری میں 5 فلسطینی شہید ہوۓ جبکہ زخمیوں میں سے دو کی حالت خطرے میں ہے - شہید ہونے والوں میں سے ایک فلسطینی قیدی زکریا زیدی کا بیٹا ہے - جنہوں نے 2002 میں جنگ لڑی تھی اور بعد میں صیہونی فوج نے انہیں گرفتار کر لیا تھا -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+