برج خلیفہ کے بعد دنیا کی دوسری بلند ترین عمارت بھی دبئی میں تعمیر کی جائے گی

برج خلیفہ

نیوز ٹوڈے :    دبئی پہلے ہی دنیا کی بلند ترین عمارت کا گھر ہے اور اب یہ دوسری بلند ترین عمارت کے استقبال کے لیے تیار ہے۔برج عزیزی کا سنگ بنیاد جنوری 2024 میں رکھا گیا تھا، لیکن اس وقت اس کی اونچائی کی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں کیونکہ ڈویلپر دبئی حکام کی منظوری کے منتظر تھے۔اب 5 ستمبر کو عزیزی ڈویلپمنٹ نامی کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ یہ عمارت 725 میٹر (2,379 میٹر) اونچی ہوگی۔

کمپنی کے چیئرمین میرویس عزیزی نے امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے شروع سے ہی 2 ڈیزائن بنائے تھے، ایک ڈیزائن 526 میٹر بلند عمارت کے لیے اور دوسرا ڈیزائن 725 میٹر اونچی عمارت کے لیے تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کام کے آغاز میں ہم نے دونوں آپشنز پر غور کیا لیکن دوسرے ڈیزائن کی منظوری کے بعد اضافی فاؤنڈیشن کا کام بہت اچھے طریقے سے جاری ہے۔یہ عمارت 131 منزلہ ہوگی جس میں اپارٹمنٹس، 7 اسٹار لگژری ہوٹل اور 7 منزلہ شاپنگ مال بھی ہوگا۔یہ عمارت دبئی کے ورلڈ ٹریڈ سینٹر ڈسٹرکٹ میں تعمیر کی جائے گی اور یہ برج خلیفہ سے تقریباً 340 فٹ چھوٹی ہوگی۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+