امریکی صدارتی انتخابات میں پیوٹن نے جیتنے کے لیے مسکراتی ہوئی کملا ہیرس کی حمایت کی

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن

نیوز ٹوڈے :    روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکی صدارتی انتخابات پر طنزیہ تبصرہ کرتے ہوئے ہمیشہ مسکراتی رہنے والی کملا ہیرس کی جیت کی حمایت کی۔ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر پیوٹن نے کہا کہ بائیڈن اپنے حامیوں سے کہہ رہے ہیں کہ وہ کملا کی حمایت کریں، ہم بھی ان کی حمایت کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ کملا اس طرح مسکرا رہی ہیں جیسے ان کے ساتھ سب ٹھیک ہے، ٹرمپ نے تمام امریکی صدور سے زیادہ روس پر پابندیاں لگائی ہیں، کملا ہیرس آئیں تو شاید ٹرمپ کی طرح نہ کریں۔انہوں نے کہا کہ امریکی عوام اپنا صدر منتخب کریں گے اور ہم امریکی عوام کی مرضی کا احترام کریں گے۔

دوسری جانب صدر پیوٹن کے تبصروں پر امریکا نے روسی صدر کو صدارتی انتخابات پر تبصرہ کرنے سے گریز کرنے کا مشورہ دیا۔وائٹ ہاؤس کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ صدر پیوٹن ہمارے انتخابات کے بارے میں بات کرنا چھوڑ دیں اور کسی کی بھی حمایت نہ کریں۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+