اقتدار میں آنے کے بعد ٹرمپ نے ایلون مسک کی سربراہی میں ایک ’ایفیشنسی کمیشن‘ بنانے کا اعلان کیا

ڈونلڈ ٹرمپ

نیوز ٹوڈے :    سابق امریکی صدر اور ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ الیکشن جیتنے کی صورت میں ارب پتی امریکی کاروباری ایلون مسک گورنمنٹ ایفیشنسی کمیشن کے سربراہ ہوں گے۔

نیویارک کے اکنامک کلب میں انتخابی مہم کے دوران خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے اقتصادی منصوبے کو 'قومی اقتصادی نشاۃ ثانیہ' قرار دیا اور اقتصادی خوشحالی کا وعدہ کیا۔انہوں نے کہا کہ ان کی طرف سے بنایا گیا ایفیشنسی کمیشن وفاقی حکومت کے آڈٹ کے بعد بڑی اصلاحات کی سفارش کرے گا اور اپنے قیام کے 6 ماہ کے اندر فراڈ اور مالی بے ضابطگیوں کا خاتمہ کرے گا۔

واضح رہے کہ ریاستہائے متحدہ میں پہلے سے ہی ایک غیرجانبدار حکومتی احتساب کا دفتر موجود ہے جو وفاقی سطح پر اخراجات اور کارکردگی کو ایک وفاقی نگران ادارے کے طور پر مانیٹر کرتا ہے۔

یہ بھی واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اعلان کردہ کمیشن نے اس بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں کہ یہ کیسے قائم ہوگا اور یہ کیسے کام کرے گا۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+