صیہونی فوج نے بنایا غزہ کے سول ڈیفنس کے ڈپٹی ڈائریکٹر کے گھر کو نشانہ
- 09, ستمبر , 2024
نیوز ٹوڈے : غزہ پر صیہونی فوج کی بمباری سے ڈپٹی دائریکٹر شہری دفاع اپنی پوری فیملی سمیت شہید ہو گۓ - غزہ شہر کے سول ڈیفنس کے ترجمان نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں اس خبر کی تصدیق کی ہے کہ ( محمد عبدالحیی موسٰی) جو کہ غزہ کے سول ڈیفنس کے ڈپٹی ڈائریکٹر تھے جبالیہ پر صیہونی فوج کی بمباباری سے اپنے اہل خانہ سمیت شہید ہو گۓ ہیں - ترجمان کے مطابق صیہونی فوج نے سول ڈیفنس کے ڈپٹی ڈائریکٹر کے گھر کو نشانہ بنایا جس سے ان کے گھر والے بھی شہید ہو گۓ - غزہ سول ڈیفنس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ صیہونی فوج کے حملوں سے اب تک سول ڈیفنس کے عملے کے 83 لوگ شہید ہو چکے ہیں - جبکہ 200 سے زیادہ زخمی بھی ہوۓ ہیں -
پچھلے 24 گھنٹوں میں صیہونی فوج نے وحشیانہ بمباری سے 33 فلسطینیوں کو شہید کر دیا ہے ـ جنوبی لبنان پر صیہونی فوج کے حملے میں ایمرجنسی سروس کے 3 جوان بھی شہید ہو گۓ - اردن سے ملحقہ مغربی کنارے کی سرحد پر فائرنگ کرکے 3 اسرائیلی فوجیوں کو مار دیا گیا اور اس کے ساتھ ہی حملہ آور بھی مارا گیا - 7 اکتوبر 2023 سے لے کر اب تک غزہ پر صیہونی فوج کے حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 40 ہزار 972 سے اوپر جا چکی ہے - جبکہ زخمیوں کی تعداد 94 ہزار 761 سے زیادہ ہو چکی ہے ـ صیہو نی فوج کے حملوں میں شہید اور زخمی ہونے والے فلسطینیوں میں سے آدھے سے زیادہ بچے اور عورتیں شامل ہیں -
تبصرے