بن یامین نیتن یاہو اپنی کرسی کی خاطر اسرائیلی قیدیوں کی جانیں داؤ پر لگا رہے ہیں تل ابیب میں سب سے بڑا احتجاجی مظاہرہ

اسرائیلی وزیر اعظم

نیوز ٹوڈے :   اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کیلیے اب تک کا سب سے بڑا احتجاجی مظاہرہ ـ فلسطین کی مزاحمتی جماعت حماس کے زیر حراست اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کیلیے اسرائیلی عوام نے اب تک کا سب سے بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا - حماس کی قید میں موجود اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کیلیے ان کے گھر والوں سمیت لاکھوں اسرائیلی اسرائیل کے دارالحکومتی شہر (تل ابیب) کی سڑکوں پر نکل آۓ -

اسرائیلی قیدیوں کے گھر والے بن یامین نیتن یاہو سے حماس کے ساتھ جنگ بندی معاہدے کا مطالبہ کرتے رہے - مظاہرے میں موجود لوگوں نے (اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو) پر الزام عائد کیا کہ وہ اپنی کرسی کی خاطر اسرائیلی قیدیوں کی جانیں داؤ پر لگا رہے ہیں - دوسری طرف امریکہ ، اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی معاہدے کی نئی تجاویز کو حتمی شکل دینے کی کوشش میں لگا ہوا ہے - البتہ امریکی حکام کو یقین نہیں ہے کہ ان تجاویز کو قبول کیا جاۓ گا اور ابھی تک ان تجاویز کو منظر عام پر لانے کا فیصلہ بھی نہیں ہوا ہے -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+