مراکش میں مچائی طوفانی بارشوں نے تباہی

طوفانی بارش

نیوز ٹوڈے :   مراکش میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال کی وجہ سے کئی افراد ہلاک اور 9 لاپتہ ہو گۓ - مراکش میں آنے والی شدید بارشوں کے بعد سیلاب کی وجہ سے مختلف حادثات میں 11 افراد جاں بحق اور 9 لاپتہ ہو گۓ اور کافی تعداد میں زخمی بھی ہو چکے ہیں - مراکش کے حکام کے مطابق سیلاب سے 40 مکانات متاثر ہوۓ ہیں جبکہ 90 سے زیادہ سڑکیں بھی ٹوٹ پھوٹ چکی ہیں - بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جنوبی مراکش کے صوبوں ٹاٹا ، ایراکیڈیا اور ٹزنیٹ میں سیلاب نے خوب  تباہی مچائی -

جس سے ان علاقوں کے دیہاتوں میں بجلی پانی اور مواصلات کا نظام شدید متاثر ہوا ہے - میڈیا کے مطابق محکمہ ہائی ویز کے حکام نے ہائی وے پر سفر کرنے والے ڈارئیور حضرات سے خراب موسم میں احتیاط برتنے کی درخواست کی ہے - جبکہ محکم موسمیات نے خراب موسم کی وجہ سے حد نظر متاثر ہونے سے بھی خبردار کر دیا ہے ـ مراکش کے محکمہ موسمیات کے حکام نے ملک میں چند روز تک مزید طوفانی بارشیں جاری رہنے کی ہیشین گوئی بھی کر دی ہے -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+