فلسطین میں غذا کی کمی ، حالات تباہی سے بھی بد تر ، ترجمان اقوام متحدہ

خوارک کی قلت

نیوز ٹوڈے :   اقوام متحدہ نے فلسطین کے حالات کو تباہی سے بھی زیادہ خراب قرار دے دیا ـ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کے ترجمان (اسٹیفن جو ڈارک) کا کہنا ہے کہ وسطی اور جنوب غزہ کے دس لاکھ سے زیادہ لوگوں تک خوراک کی رسائی مشکل ہو جائے گی - اسٹیفن جوڈارک کے مطابق غزہ میں اب بھی انسانی بحران تباہ کن ہے - ترجمان اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ غزہ کے حالات تباہی سے بھی بد ترین ہو چکے ہیں -

دوسری طرف غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فوج ایمر جنسی پولیو ویکسینیشن ٹیم کو بھی جنوبی غزہ میں داخل نہیں ہونے دے رہی - رات گۓ اور صبح صادق کے وقت صیہونی فوج کے تازہ حملوں میں مزید 21 فلسطینی شہید ہو گۓ - صیہونی فوج نے کمال عدوان ہسپتال کے قریب بھی ایک حملہ کیا - 7 اکتوبر 2023 سے لے کر اب تک صیہونی فوج کے حملوں میں 40 ہزار 800 فلسطینی شہید جبکہ 94 ہزار سے زیادہ زخمی ہو گۓ ہیں -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+