شمالی کوریا کے صدر (کم جانگ اون) کا ایک اور انوکھا فیصلہ

کم جانگ اون

نیوز ٹوڈے :   شمالی کوریا کے صدر کی جانب سے 30 سرکاری افسران کو سیلاب سے پہلے حفاظتی انتظامات نہ کرنے پر سزاۓ موت دینےکی خبرسامنے آئی ہے - جنوبی کوریا کی ایک خفیہ ایجنسی اور میڈیا کی دی گئی اطلاعات کے مطابق انہیں خفیہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ شمالی کوریا کے صدر (کم جانگ اون) نے حکمران جماعت کی صوبائی کمیٹی کے سابقہ سیکرٹری سمیت 30 افسروں کو سیلاب سے پہلے حفاظتی انتظامات نہ کرنے کے جرم میں پھانسی دے دی ہے - حکمران جماعت کے ہنگامی اجلاس کے دوران کم جونگ اون نے پہلے ہی سیلاب سے پہلے حفاظتی انتظامات نہ کرنے سے ہونے والے نقصنات کے ذمہ داروں کو عبرت ناک سزا دینے کا اشارہ دے دیا تھا -

جاری سال کے جولائی کے مہینے میں شمالی کوریا میں آنے والے سیلاب سے ہلاک اور لاپتہ ہونے والے افراد کی تعداد 1500 ہو گئی تھی - جبکہ لاتعداد گھر بھی تباہ ہو گۓ تھے ـ میڈیا کے مطابق شمالی کوریا کی طرف سے پھانسی دیے جانے کی سرکاری طور پر ابھی تک کوئی خبر سامنے نہیں آئی اور نہ ہی آزاد ذرائع کی طرف سے کوئی خبر سامنے آئی ہے -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+