ترکیہ نے 13 سال بعد عرب لیگ کے اجلاس میں شریک ہونے کا فیصلہ کیا ہے

وزاراۓ خارجہ

نیوز ٹوڈے :  (مصر کے دارالحکومت قاہرہ) میں ہونے والے عرب لیگ کے وزراۓ خارجہ کے اجلاس میں ترکیہ نے بھی شریک ہونے کا فیصلہ کر لیا - عرب لیگ کے وزاراۓ خارجہ کے اس اجلاس میں ترکیہ 13 سال بعد شرکت کرے گا - ترکیہ کے غزہ میں حماس کے خلاف اسرائیلی کارروائیوں کی لگاتار مذمت اور عالمی عدالت انصاف میں اسرائیل پر لگاۓ گۓ قتل عام کے الزامات کے مقدموں میں اہم کردار ادا کرنے سے قبل کچھ عرصہ سے ترکیہ کے عرب لیگ کے رکن ملکوں کے ساتھ تعلقات خراب رہے - "مصر ، عرب امارات اور سعودی عرب" کے ساتھ ترکیہ کے تعلقات زیادہ خراب رہے -

شامی حکمرانوں کو ترکیہ سے شکایات رہیں -لیکن غزہ پر صیہونی فوج کے حملوں کے شروع ہوتے ہی عرب لیگ اور اسلامی کانفرنس کی تنظیم کانٹیکٹ گروہ کے ساتھ ترکیہ نے تعلقات قائم کیے تاکہ اس مسئلے کا فوری حل ڈھونڈا جاۓ -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+