اسرائیل کو شیر کی دم سے کھیلنے کا مزا چکھنا پڑے گا (سربراہ انقلاب پاسداران) کا بیان

سربراہ حسین سلامی

نیوز ٹوڈے :  ایران کی (پاسداران انقلاب کے سربراہ حسین سلامی) کا کہنا ہے کہ اس بار اسرائیل پر مختلف انداز اور غیر روایتی طریقے سے حملہ کیا جاے گا - اور اسرائیل یہ جان لے گا کہ شیر کی دم سے نہیں کھیلا جاتا - بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ایران کی پاسداران انقلا ب جماعت کے سربراہ حسین سلامی نے کہا ہے کہ ہمارے جوابی حملے کا خوفناک خواب اسرائیل کو دن رات ڈرا رہا ہے - حسین سلامی کے مطابق اسرائیلی حکام اور رہنما ذہنی مریض بن چکے ہیں اور بوکھلاۓ ہوۓ ہیں -

حسین سلامی نے کہا کہ اسرائیل اس غلط فہمی میں نہ رہے کہ وہ ایران پر حملہ کرکے بچ جائے گا بلکہ اس کو اس کا بھر پور جواب ملے گا اسرائیل ایران کے جواب سے کسی صورت بچ نہیں سکتا - میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حسین سلامی نے یہ نہیں بتایا کہ اسرائیل کو جواب کب دیا جاۓ گا - حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کو تہران کی ایک سرکاری عمارت میں حملہ کرکے اس وقت شہید کر دیا گیا تھا جب وہ ایران کے نۓ صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلیے تہران میں موجود تھے - ایران نے اسرائیل کو اس حملے کا جواب دینے کا اعلان کیا تھا -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+