انڈونیشین مسافر طیارہ حادثے کا شکار
- 10, ستمبر , 2024
نیوز ٹوڈے : انڈونیشیا رن وے پر مسافر طیارے کو حادثہ پیش آگیا - عملے کے 6 ارکان سمیت 42 مسافروں کو لے کر پرواز کرنے والا جہاز رن وے سے پھسل کر باہر نکل گیا - اس حادثہ میں کئی مسافر زخمی ہوگۓ - انڈونیشین میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ مسافر طیارہ انڈونیشیا کے پہاڑوں سے گھرے ہوئے علاقہ پاپوا میں حادثے کا شکار ہوا - جہاں پر خراب موسم کی وجہ سے رن وے نظر نہ آنے سے محفوظ اڑان بھرنا ایک مشکل امر ہے -تریگانا ایئر لائن کا اے ٹی آر 42 مسافر طیارہ یاپن جزیرہ کے ایک ایئر پورٹ سے پاپوا کے دارالحکومتی شہر جایا پورا کیلیے مسافروں کو لے کر اڑان بھرنے لگا تھا -
اس حادثہ میں زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا جہاں پر تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے - جزیرہ نما انڈونیشیا میں زیادہ تر ایئر پورٹس بلند و بالا پہاڑوں کے بیچ بنے ہوۓ ہیں جس کی وجہ سے طیاروں کی لینڈنگ ایک مشکل ترین کام ہے - اور انتہائی ہنر مند پائلٹ بھی اکثر اوقات مشکل میں پڑ جاتے ہیں ـ 2015 میں ٹریگانا ایئر لائن کا ایک مسافر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا تھا جس میں سوار تمام 54 مسافر ہلاک ہو گۓ تھے -
تبصرے