نیدر لینڈ عدالت نے سنائی 3 پاکستانیوں کو ان کی غیر موجودگی میں سزا

نیدر لینڈ کی عدالت

نیوز ٹوڈے :   نیدر لینڈ کی عدالت نے سنائی 3 پاکستانیوں کو سزا ـ نیدر لینڈ عدالت نے ان دونوں افراد  سعد رضوی اور مولانا اشرف جلالی کی غیر موجودگی میں کیس چلا کر فیصلہ سنایا - نیدر لینڈ کی عدالت نے حافظ سعد رضوی اور مولانا اشرف جلالی کو اسلام مخالف ڈچ سیاستدان گیرٹ وائلڈرز کو قتل کرنے کا فتوٰی دینے پر سزا سنائی ہے - عدالتی فیصلے کے تحت تحریک لبیک ہاکستان کے سربراہ حافظ سعد رضوی کو 4 سال قید اور مولانا اشرف جلالی جو کہ تحریک لبیک یا رسول اللٰہ کے سربراہ ہیں کو 14 سال قید کی سزا سنائی گئی -

نیدر لینڈ عدالت نے گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کا اعلان کرنے والے اسلام مخالف ڈچ سیاستدان کے قتل کے اکسانے پر سابقہ پاکستانی کرکٹر خالد لطیف کو بھی 12 سال قید کی سزا سنائی ہے -سابقہ پاکستانی کرکٹر خالد لطیف نے 2018 میں جاری کردہ ایک ویڈیو میں گیرٹ وائلڈرز کو قتل کرنے والے شخص کو 23 ہزار ڈالر انعام دینے کا اعلان کیا تھا - ان 3 پاکستانیوں پر نیدر لینڈ میں ان کی غیر موجودگی میں مقدمہ چلایا گیا اور سزا سنا دی گئی ـ ڈچ حکومت کے سیاستدان نے 2018 میں گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کا اعلان کیا تھا جس کے خلاف عالمی سطح پر مسلمانوں کے شدید دباؤ کی وجہ سے اسے بعد میں منسوخ کر دیا گیا تھا -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+