عام تعطیل کا اعلان
- 10, ستمبر , 2024
نیوز ٹوڈے : متحدہ عرب امارات نے 12 ربیع الاول کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وفاقی حکومت نے 12 ربیع الاول کی تعطیل کا سرکلر جاری کردیا ہے۔ انسانی وسائل اور امارات کی وزارت نے اعلان کیا کہ 15 ستمبر 2024 بروز اتوار یوم ولادت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر پرائیویٹ سمیت سرکاری اداروں میں ملازمین کے لیے بھی عام تعطیل ہوگی۔ سیکٹر یہ فیصلہ 2024 کے لیے سرکاری اور نجی شعبوں کے لیے عام تعطیلات کے حوالے سے متحدہ عرب امارات کی کابینہ کی قرارداد کے مطابق ہے۔
وزارت کے بیان میں متحدہ عرب امارات کے شہریوں کو مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں آئندہ عام تعطیل قومی دن کے سلسلے میں 2 اور 3 دسمبر کو ہوگی۔
تبصرے