امریکہ کی ریاست (جارجیا کے اٹلانٹا ایئر پورٹ) پر دو مسافر طیارے ٹکرا گۓ
- 11, ستمبر , 2024
نیوز ٹوڈے : امریکی ریاست (جارجیا کے اٹلانٹا ایئر پورٹ) کے رن وے پر مسافر طیاروں کے آپس میں ٹکرانے سے دونوں طیاروں کو شدید نقصان پہنچا - امریکہ کے میڈیا کے مطابق امریکی ایئرلائن کا ایک مسافر طیارہ اٹلانٹا کے رن وے سے جیسے ہی اڑان بھرنے لگا جو کہ جاپان جا رہا تھا تو لوزیانا جانے والے تیار کھڑے مسافر طیارے کو پیچھے سے ٹکر مار دی - میڈیا کی رپورٹ کے مطابق لوزیانا جانے والے طیارے کا پچھلا حصہ 90 ڈگری تک مڑ گیا -
پیچھے سے ٹکر مارنے والے مسافر طیارے کو بھی شدید نقصان پہنچا البتہ دونوں مسافر طیاروں میں سوار 11 سو مسافر محفوظ رہے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا - امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اس حادثہ کی تحقیقات کا آغآز کر دیا گیا ہے - برطانوی میڈیا کے مطابق امریکی ایئر پورٹ پر ملازمین کی کمی طیاروں کے حادثات کی وجہ بن رہی ہے- حکام کے مطابق امریکہ کی نیشنل ٹرانسپورٹریشن سیفٹی بورڈ کو مزید ٹیکنالوجیکل اقدامات کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ان حادثات سے بچا جا سکے -
تبصرے