یورپی ملکوں نے ایران پر الزام لگایا ہے کہ وہ روس کو بلیسٹک میزائلیں فراہم کر رہا ہے

بلیسٹک میزائلیں

نیوز ٹوڈے :   یورپی ملکوں نے ایران کی طرف سے روس کو دیے جانے والے میزائلوں کو سلامتی کیلیے خطرہ قرار دے دیا - فرانس ، برطانیہ اور جرمنی نے ایک مشترکہ بیانیہ جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ ہمیں خبریں موصول ہوئی ہیں کہ ایران روس کو بلیسٹک میزائلیں دے رہا ہے ایران کا یہ قدم یورپ کی سلامتی کیلیے خطرہ ہے - جرمنی ، فرانس اور برطانیہ نے مل کر ایران سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یوکرین جنگ میں روس کی مدد کرنا فوری طور پر بند کر دے -

ایران کی روس کو میزائلوں کی فراہمی کا مقصد کشیدگی میں اضافہ کرنا ہے - میڈیا کے مطابق ایران پہلے ہی روس کو بلیسٹک میزائلوں کی فراہمی کی خبر کی تردید کر چکا ہے - ایران نے کہا کہ غزہ میں نسل کشی کیلیے استعمال کیے جانے والے امریکی اور مغربی ملکوں کے ہتھیاروں کے غیر قانونی استعمال کو چھپانے کیلیے یہ پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے - ایران کے مطابق ایران کی جانب سے روس کو ہتھیاروں کی فراہمی کی غلط خبریں نشر کرنے والے یہ مغربی ملک خود اسرائیلی حکومت کو جنگی جرائم میں استعمال کیلیے ہتھیار دے رہے ہیں -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+