اسرائیلی وزیر دفاع نے غزہ جنگ کا رخ لبنان کی سرحد کی جانب موڑنے کا پیغام دے دیا

اسرائیلی وزیر دفاع

نیوز ٹوڈے :  اسرائیل کے وزیر دفاع نے غزہ جنگ کا رخ لبنان کی طرف موڑنے کا پیغام جاری کر دیا - اسرائیل کے وزیر دفاع (یووا گیلنٹ) کا کہنا ہے کہ غزہ میں صیہونی فوج اپنا مقصد حاصل کرنے کے نزدیک پہنچ چکی ہے - اس لیے اب ہماری توجہ لبنانی سرحد کی جانب ہو گی جہاں پر ایران کی حمایت یافتہ جماعت حزب اللٰہ کے ساتھ روزانہ فائرنگ کا تبادلہ ہو رہا ہے - بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع یووا گیلنٹ نے غزہ کی شمالی سرحد پر موجود اپنے فوجی جوانوں کو ویڈیو پیغام میں کہا کہ اب ہمارا رخ شمالی سرحد کی جانب ہے کیونکہ جنوب میں ہم اپنے مقصد کے حصول کے نزدیک پہنچ چکے ہیں لیکن شمال میں ہم اپنا مقصد حاصل نہیں کر پاۓ -یووا گیلنٹ نے صیہونی فوجیوں کو مخاطب کرکے کہا کہ یہی پیغام میں نے اپنی فوج کو مغربی غزہ میں داخل ہوتے وقت دیا تھا اور انہیں اس پر عمل کرتے ہوئے دیکھا ہے -

7 اکتوبر 2023 کو غزہ پر صیہونی فوج کے حملے کے بعد حزب اللٰہ کے ساتھ بھی اسرائیل کی کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے اور لبنان کی سرحد پر اکثر فائرنگ کا تبادلہ ہوتا رہتا ہے - جس کے نتیجے میں متعدد لبنانی شہید اور زخمی ہو چکے ہیں اور سرحد پر رہائش پذیر لبنانی ہجرت کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں - اسرائیلی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ وہ صرف اسی صورت میں مذاکرات کریں گے جب حزب اللٰہ کے لڑاکے لبنانی سرحد سے دور چلے جائیں گے - جبکہ حزب اللٰہ کا کہنا ہے کہ وہ اس وقت تک اسرائیل کے ساتھ لڑائی جاری رکھیں گے جب تک غزہ جنگ بند نہیں ہوتی -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+