خان یونس میں پناہ گزین کیمپوں پر صیہونی فوج کا حملہ ، 40 فلسطینی شہید ، 60 زخمی
- 11, ستمبر , 2024
نیوز ٹوڈے : غزہ کے جنوبی علاقے (خان یونس) میں قائم پناہ گزینوں کے کیمپوں پر اسرائیلی طیاروں کے حملوں میں 40 فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہو گۓ - خان یونس کے رہائشیوں کے مطابق شہر کے مغرب میں قائم المواصی کے انسانی حقوق کے علاقہ میں بے گھر افراد کے کے خیموں پر اسرائیلی طیاروں نے حملہ کیا - یہ حملہ اتنا شدید تھا کہ زمین کے اندر 30 فٹ تک گہرے کھڈے بن گۓ - غزہ کی مزاحمتی جماعت حماس کے سول ڈیفنس اتھارٹی کے ڈائریکٹر کی جانب سے برطانوی میڈیا کو دی گئی رپورٹ کے مطابق اس اسرائیلی حملے میں 40 فلسطینی شہید جبکہ 60 سے زائد زخمی ہوۓ ہیں - موقع پر موجود لوگوں نے بی بی سی کو بتایا کہ جیسے ہی آدھی رات کا وقت ہوا المواصی کے علاقہ میں بڑے بڑے دھماکے سنائی دیے -
اور آسمان کی جانب شعلے ہی شعلے اٹھتے دکھائی دے رہے تھے ـ حملہ کی زد میں آنے والے علاقے کے نزدیک رہائش پذیر ایک رضاکار "خالد محمود" نے بتایا کہ جیسے ہی حملہ ہوا میں اور کچھ دوسرے رضاکار موقع پر پہنچے تو تباہی کی شدت دیکھ کر حیران رہ گۓ - رضاکار کے مطابق ان حملوں سے 30 فٹ گہرے 3 گڑھے بن چکے تھے جن میں 20 سے زائد خیمے دب گۓ تھے - اسرائیلی فوج کے مطابق انہوں نے حماس کے لڑاکوں کے ایک سینٹر کو نشانہ بنایا ہے ـ جبکہ حماس نے صیہونی فوج کے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوۓ کہا کہ اس علاقہ میں حماس کے لڑاکے موجود ہی نہیں ہیں -
تبصرے