پیرس اولمپکس 2024؛ خاتون ایتھلیٹ کو جلانے والے سابق بوائے فرینڈ نے بھی اپنی جان لے لی
- 11, ستمبر , 2024
نیوز ٹوڈے : یوگنڈا کی اولمپین ایتھلیٹ ریبیکا چیپتاگی کو آگ لگانے والے سابق بوائے فرینڈ نے بھی خود کو جلا کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔تفصیلات کے مطابق 33 سالہ میراتھن رنر ریبیکا نے پیرس اولمپکس 2024 میں یوگنڈا کی نمائندگی کی اور میراتھن میں 44ویں پوزیشن حاصل کی۔ بعد ازاں پڑوسیوں کی مدد سے خاتون کو تشویشناک حالت میں کینیا کے اسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس کے مطابق ربیکا پر کینیا میں اس کے گھر پر اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ ٹریننگ کر رہی تھیں۔ 5 ستمبر کو یوگنڈا کی اولمپین ایتھلیٹ ریبیکا ہسپتال میں انتقال کر گئیں۔
تاہم اب غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ربیکا چیپتاگی کو آگ لگانے والا اس کا سابق بوائے فرینڈ بھی پیر کی رات آئی سی یو میں دم توڑ گیا۔ پولیس رپورٹ کے مطابق ربیکا اور اس کے سابق بوائے فرینڈ کے درمیان زمین کا تنازع چل رہا تھا۔
تبصرے