سڑک عبور کرتے ہوئے حادثات سے بچنے کے لیے برطانوی طلبہ کے لیے 'اسکرین ڈاؤن، آئیز اپ' مہم کا آغاز
- 11, ستمبر , 2024
نیوز ٹوڈے : برطانیہ میں طلبہ کو سڑک پار کرتے وقت حادثات سے بچنے کے لیے موبائل فون کے بجائے سڑک پر نظریں رکھنے کی ترغیب دینے کے لیے 'اسکرین ڈاؤن، آئیز اپ' مہم کا آغاز کیا گیا۔ایک انشورنس کمپنی کے سروے کے مطابق برطانیہ میں 12 سے 15 سال کی عمر کے 95 فیصد بچوں کے پاس موبائل فون ہے۔
انشورنس کمپنی کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں سیکنڈری اسکول کے طلباء سڑک عبور کرتے ہوئے اپنے موبائل فون میں اس قدر مگن ہوتے ہیں کہ ہر پانچ میں سے ایک طالب علم گاڑی سے ٹکرا جاتا ہے یا اس کی ٹکر ہوتی ہے۔
سروے کے نتائج کے مطابق 84 فیصد نے سڑک پر موبائل فون استعمال کرنے کا اعتراف کیا ہے۔
تبصرے