ایران کے ساتھ مل کر امریکی عہدیدار کے قتل کی منصوبہ بندی کرنے والے پاکستانی شہری پر فرد جرم عائد

آصف مرچنٹ

نیوز ٹوڈے :   قاسم سلیمانی کی شہادت کے بدلے میں امریکی عہدہدار کے قتل کی منصوبہ بندی کرنے پر پاکستان کے شہری پر جرم کی حد لگا دی گئی - امریکی پروسیکیوٹر کے مطابق ایران کے ساتھ تعلقات قائم کرنے والے ایک پاکستانی شہری پر ایک امریکی عہدیدار کے قتل کیمنصوبہ بندی کرنے کے جرم میں فرد جرم لگا دی گئی ہے - امریکی میڈیا "اے ایف پی" کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے محکمہ انصاف اور پروسیکیوٹر نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ پاکستانی شہری نے ایک امریکی عہدیدار کو قتل کروانے کیلیے ایک کراۓ کے قاتل سے رابطہ کیا - اٹارنی جنرل میرک گیرلنڈ نے کہا کہ آصف مرچنٹ کی یہ حرکت دہشت گردی کے زمرے میں آتی ہے -

انہوں نے کہا کہ ہم ایسے لوگوں کو عدالتی کٹہرے میں لائیں گے جو امریکہ کے خلاف بناۓ گۓ ایرانی منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے میں ملوث ہوں گے -امریکہ کے اٹارنی جنرل بریون پیس نے کہا کہ آصف مرچنٹ پر امریکی عہدیدار کے قتل کی منصوبہ بندی کرنے کے جرم میں لگائی گئی فرد جرم امریکہ اور امریکہ سے باہر موجود دہشت گردوں کیلیے ایک پیغام ہے - آصف مرچنٹ نے کونسے امریکی عہدیدار کے قتل کی منصوبہ بندی کی تھی ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا - البتہ امریکی اٹارنی جنرل 13 جولائی کو پنسلوانیا کے علاقہ میں ہوۓ ٹرمپ پر حملے سے آصف مرچنٹ کو بری الزمہ قرار دے چکے ہیں -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+