چینی وزیر اعظم لی کیانگ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے
- 12, ستمبر , 2024
نیوز ٹوڈے : چینی وزیر اعظم لی کیانگ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے۔ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔چینی وزیراعظم سعودی چین مشترکہ کمیٹی کے چوتھے اجلاس کی صدارت کریں گے۔
چینی میڈیا کے مطابق چینی وزیراعظم سعودی عرب کے بعد متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے۔چینی وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب اور امارات کے دوران توانائی، فنانس اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات چیت ہوگی۔
تبصرے