پاکستان کو ایٹمی مواد فراہم کرنے کے جرم میں امریکہ نے چینی کمپنیوں پر پابندی لگا دی

امریکہ

نیوز ٹوڈے :   امریکہ نے چینی اداروں پر پاکستان کو میزائل بنانے میں مدد دینے کے الزام میں پابندی لگا دی - امریکہ نے چین کے ریسرچ انسٹی ٹیوٹ اور دوسری کئی کمپنیوں پر پاکستان کو جوہری میزائل بنانے کا مواد فراہم کرنے کا الزام لگاتے ہوۓ پابندی لگا دی - نیوز ایجنسی "رائٹرز" کی پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق امریکہ کی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان (میتھیو ملر) نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا کہ چین کی ریسرچ انسٹیٹیوٹ آف آٹو فارمیشن بلڈنگ انڈسٹری نے پاکستان کو شاہین 3 ، ابابیل سسٹم اور دوسرے کئی بڑے میزائلوں کی تیاری کیلیے مدد فراہم کی -

میتھیو ملر نے کہا کہ امریکہ نے چین کی کمپنی ہوبے ہوا چینکڈا انٹیلی جینٹ اکیوپمنٹ ، یونیورسل انٹر پرائزز شیان لونگڈے ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ کمپنی اور اس کے ساتھ ہی پاکستان میں بنی انو ویٹو اکیوپمنٹ اور چین کے ایک شخص پر بھی پابندی لگا دی ہے - امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے ان تمام کمپنیوں اور اس چینی شخص پر الزم لگا یا ہے کہ امریکہ کی طرف سے لگائی گئی پابندیوں کے باوجود انہوں نے پاکستان کو میزائل بنانے کا مواد فراہم کیا ہے - اس سے پہلے امریکہ 2023 میں بھی چین کی 3 کمپنیوں پر پاکستان کو ایٹمی مواد فراہم کرنے کے الزام میں پابندی لگا چکا ہے -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+