سی آئی اے کے سابقہ افسر کو خفیہ معلومات چین کو فراہم کرنے کے جرم میں 10 سال قید کی سزا سنا دی گئی

خفیہ ایجنسی

نیوز ٹوڈے :  امریکہ کی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے ایک سابقہ افسر71 سال کے (الیگزینڈر چنگ ما) کو چین کیلیے جاسوسی کے الزام میں 10 سال قید کی سزا سنا دی گئی - امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سابقہ انٹیلیجنس آفیسر کو 50 ہزار امریکی ڈالر کے بدلے امریکہ کی خفیہ معلومات چین کو دینے کے جرم میں 2020 میں گرفتار کیا گیا تھا - الیگزینڈر چنگ ما 1982 سے لے کر 1989 تک سی آئی اے میں کام کرتے رہے اور اس عرصہ میں ہی انہوں نے اپنے ایک اور قریبی عزیز جس نے1967 سے لے کر 1983 تک سی آئی اے میں کام کیا کے ساتھ مل کر چین کیلیے جاوسی کی - الیگزینڈر کے معاون جاسوس عزیز اب انتقال کر چکے ہیں -

امریکہ کے محکمہ پبلک افیئرز کے مطابق سی آئی اے سے کام چھوڑنے کے 10 سال بعد الیگزنڈر چگ ما سے چین کے ایک خفیہ ادارے کی افسر نے رابطہ کرکے ان کی ان کے ایک رشتے دار سے ملاقات کرانے کا کہا تھا - سی آئی اے کے سابقہ آفیسر نے اپنے اس رشتے دار کے ساتھ مل کر چین کے خفیہ ایجنسی کے افسران سے ملاقات کی اور پیسوں کے بدلے انہیں امریکہ کی خفیہ معلومات سے آگاہ کیا - الیگزینڈر چگ ما اور ان کے رشتے دار کو مکمل تسلی کے بعد امریکہ کی خفیہ معلومات اور کاغذات تک رسائی دی گئی تھی - اور اس کیلیے ان دونوں نے حلف نامے بھی جمع کرا رکھے تھے - اسی حلف نامے کی بنیاد پر سابقہ سی آئی آفیسر کو 10 سال قید کی سزا دی گئی اور قید کاٹنے کے بعد مزید 5 سال تک وہ پولیس کی نگرانی میں رہیں گے -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+