پاکستان اور روس کے درمیان مشترکہ فوجی مشق دروزبا 7 شروع ہو گئی
- 15, اکتوبر , 2024

نیوز ٹوڈے : پاکستان اور روس کی مشترکہ فوجی مشق دروزبا 7 شروع ہو گئی ہے۔ دو ہفتے طویل مشق کا آغاز 13 اکتوبر کو قومی انسداد دہشت گردی مرکز پی بی میں ہوا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی کمانڈنٹ نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر نے شرکت کی جب کہ مشق میں لائٹ کمانڈو ٹروپس اور روسی فوج کے دستوں نے بھی حصہ لیا۔ مشترکہ تربیت کے ذریعے پیشہ ورانہ مہارت اور دوست ممالک کے درمیان تاریخی فوجی تعلقات کو بہتر بنانا مشق کا مقصد ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ انسداد دہشت گردی کے شعبے میں پاک روس افواج کی یہ ساتویں مشترکہ دو طرفہ مشق ہے، مشق میں شریک افواج ایک دوسرے کے باہمی تجربات سے استفادہ کریں گی۔

خاص خبریں
-
ٹرمپ نے آئ فونز کے سی او کو بھارت میں سرمایہ کاری بڑھانے سے روک دیا
-
نریندر مودی نے تو بھارت کو گھنٹا گھر بنا دیا جس کو اب میانمار اور نیپال بھی بجا رہے ہیں
-
بھارتی الزام ، پاکستان نے ڈیسالٹ کمپنی کو بھاری رشوت دے کر بھارت کو گھٹیا جہاز بکواۓ
-
چین نے بھارت کے خلاف ریاست ارونا چل کے مختلف مقامات کے چائنیز نام رکھ دیے
تازہ ترین

تبصرے