ایران کے پاس ایٹمی ہتھیاروں سے بھی خطرناک ہتھیار موجود ہیں ، سابقہ سیکرٹری پاسداران انقلاب

ایران کی جوہری تنصیبات

نیوز ٹوڈے :   پاسداران انقلاب کے سابقہ سیکرٹری (ابراہیم رستمی) کا کہنا ہے کہ 'ایران ایٹمی ہتھیاروں سے بھی زیادہ طاقتور ہتھیار رکھتا ہے- روس کی ایک نیو زایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاسداران انقلاب کے سابقہ سیکرٹری نے اپنے کیے گۓ دعوے کی تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا - اسرائیل کے سابقہ وزیراعظم نفتالی بینیٹ نے پچھلے ہفتے کہا تھا کہ ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کیلیے مشرق وسطٰی میں تاریخی صورتحال آن پنچی ہے -

سابقہ اسرائیلی وزیر اعظم کے بیان کے بعد ایران کی پارلیمنٹ کے 39 ارکان نے بن یامین نیتن یاہو حکومت کی جانب سے ایران کی ایٹمی تنصیبات پر حملے کی دھمکیوں کے تناظر میں نیشنل سیکیورٹی کونسل سے جوہری ہتھیاروں کی تیاری کی اجازت طلب کی تھی - ایرانی ڈیفنس ڈاکٹرائن سپریم لیڈر (آیت اللہ خامنہ ای) کے فتوٰی کے مطابق جوہری ہتھیاروں کی تیاری پر پابندی عائد ہے -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+