کیا آپ کے پاس بچوں کے چیتھڑے اڑانے کی کوئی جدید ٹیکنالوجی ہے شہری کا اسرائیلی اسٹالز کے نمائندوں سے سوال

شہری

نیوز ٹوڈے :   کیا آپ کے پاس بچوں کو قتل کرنے کی ٹیکنالوجی بھی موجود ہے شہری نے کیا اسرائیلیوں سے سوال - امریکہ میں ہونے والی نمائش کے دوران اسرائیل کے اسٹالز پو موجود نمائندوں سے ایک امریکی شہری نے بچوں کو قتل کرنے والی ٹیکنالوجی سے متعلق سوال کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے گردش کرنے لگی - امریکہ کے شہر (واشنگٹن ڈی سی) میں جاری ڈیفنس انڈسٹری کی نمائش میں آۓ ایک شہری نے اسرائیلی وزارت دفاع کے مختلف اسٹالز پر جا کر اسٹالز پر موجود اسرائیل نمائندگان سے بچوں کو قتل کرنے کیلیے موجود ٹیکنالوجی سے متعلق پوچھا -

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ امریکی شہری اسرائیلی اسٹالز پا جا کر پو چھتا ہے کیا آپ کے پاس بچوں کو قتل کرنے کیلیے کوئی بہترین ٹیکنالوجی موجود ہے - شہری اسٹالز پر موجود نمائندوں سے دریافت کرتا رہا کہ بچوں کے چیتھڑے اڑانے کیلیے آپ کے پاس کونسی ٹیکنالوجی ہے - شہری کے اس سوال پر اسٹالز پر موجود نمائندےاسے ہنس کر ٹالنے کی کوشش کر رہے ہیں -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+