نعیم قاسم کوحزب اللہ نے پارٹی کا نیا سربراہ مقرر کر دیا
- 29, اکتوبر , 2024
نیوز ٹوڈے : لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے حسن نصراللہ کی شہادت کے ایک ماہ بعد نعیم قاسم کو اپنا باضابطہ سربراہ منتخب کر لیا ہے۔نعیم قاسم طویل عرصے تک حسن نصر اللہ کے نائب رہے اور حسن نصر اللہ کی شہادت کے بعد انہیں تنظیم کا قائم مقام سربراہ بنایا گیا جب کہ وہ اس سے قبل مسلسل 3 مرتبہ حزب اللہ کی شوریٰ کمیٹی کے رکن رہ چکے ہیں۔
حسن نصر اللہ کی شہادت کے بعد اس بات کا امکان تھا کہ ان کے داماد اور کزن ہاشم صفی الدین کو حزب اللہ کا سربراہ منتخب کیا جائے تاہم صفی الدین بھی چند روز قبل اسرائیلی حملے میں شہید ہو گئے تھے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اسرائیلی حملے میں حسن نصراللہ شہید ہوگئے تھے۔
تبصرے