اسرائیلی وزیر اعظم نے یواف گیلنٹ کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا
- 06, نومبر , 2024
نیوز ٹوڈے : اسرائیلی وزیر اعظم نے جنگ کے دوران ہی اسرائیل کے وزیر دفاع (یواف گیلنٹ) کو اس کے عہدے سے ہٹا دیا - یواف گیلنٹ کو اس کے عہدے سے ہٹا کر اس کی جگہ اسرائیل کے موجودہ وزیر خارجہ (کارٹز) کو وزیر دفاع بنا دیا گیا- اسرائیل کے میڈیا کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم ہاؤس سے جاری کیے گۓ خط میں اسرائیلی وزیر دفاع کو کہا گیا کہ اس خط کے موصول ہوتے ہی دو دن کے اندر وزیر دفاع اپنا عہدہ چھوڑ دیں -
اسرائیلی وزیر اعظم (بن یامین نیتن یاہو) نے اس سلسلہ میں جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہا کہ جنگ کے شروع میں تو مجھے یواف گیلنٹ پر اعتماد تھا لیکن اب ان پر اعتماد نہیں رہا - اسرائیلی وزیر دفاع یواف گیلنٹ نے ایک دن قبل 7 ہزار قدامت پسند یہودیوں کو اسرائیلی فوج میں شامل کرنے کی منظو ری دی تھی - اسرائیل کی قومی سلامتی کے انتہا پسند وزیر (بن گویر) نے نیتن یاہو کے اس فیصلے کو سراہتے ہو کہا کہ یواف گیلنٹ ہماری جیت میں رکاوٹ بن رہے تھے - دوسری طرف اسرائیل کی اپوزیشن جماعتوں کا کہنا ہے کہ بن یامین نیتن یاہو سیاسی مفادات کی خاطر قومی سلامتی کو داؤ پر لگا رہے ہیں -
تبصرے