آرمی چیف کی تعیناتی کے معاملے پر ہم پیچھے ہٹ چکے ہیں ، جس کو چاہو چیف بنا دو ،عمران خان

بریکنگ نیوز ٹوڈے : چیئرمین پاکستان  تحریک انصاف  اور سابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے بیان دیا کہ آرمی چیف کی تعیناتی کے معاملے میں ہم پیچھے ہٹ  چکے ہیں ۔ 

 

نیوز ٹوڈے : میڈیا سے گفتگو کے دوران عمران خان نےبیان دیا کہ آرمی چیف کی تعیناتی پرہم پیچھے بیٹھ کر دیکھ رہے ہیں یہ جو کرنا چاہتے ہیں کریں۔

 

انہو ں نے کہا کہ  نوازشریف چاہتا ہے ایسے چیف کو تعینات کرے جو اس کے مفادات کا تحفظ کرے مگر میرا یقین ہے کہ  کوئی بھی آرمی چیف عوام کے مفاد کے خلاف نہیں جاتا۔

 

اس حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان  نے مزید کہا کہ ہمیں  مختلف ذرائع سے مذاکرات  اور بات چیت کرنے کا کا پیغام بھیجا جارہا ہے مگر ہم اپنا موقف دے چکے ہیں کہ الیکشن کی تاریخ دیں ۔

 

انہوں نے  کہا کہ صاف شفاف الیکشن میں  ہی تمام بحران کا حل ہے۔

 

 نیوز الرٹ ٹوڈے : اس کے بر عکس فرانسیسی نیوز چینل کے ساتھ ایک انٹرویو کے دوران  عمران خان نے کہا کہ وزیر آباد قاتلانہ حملے کے بعد بھی ان کی جان کو خطرہ درپیش ہے ۔

 

مزید پڑ ھیں : حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+