بالی ووڈ اداکار سنیل شیٹی نے اپنی بیٹی اتھیا شیٹی اور کے ایل راہول کی شادی کی تصدیق کر دی

نیوز  ٹوڈے : بھارتی فلم اسٹار سنیل شیٹی کی جانب سے  اپنی بیٹی اتھیا شیٹی کی بھارتی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ  بلے باز کے ایل راہول سے شادی کی تصدیق کر دی  گئی ہے ۔

 

بھارت کی میڈیا  رپورٹس کے مطابق سنیل شیٹی سے اتھیا شیٹی اور کے ایل راہول کی شادی سے متعلق سوال کیا گیا  جس پر انہوں نے جواب دیا کہ ہاں جلد ہی ان کی شادی ہو   جا ئے گی ۔

 

واضح رہے کہ سنیل شیٹی نے ماضی میں کئی بار بیٹی کی شادی سے متعلق سوالوں کا جواب دینے سے گریز کیا ،تاہم اب انہوں نے واضح کیا کہ شادی جلد ہو جائے گی ۔

 

اس حوالے سے  بھارتی میڈیا  کی رپورٹس میں یہ  بھی کہا جا رہا ہے کہ کے ایل راہول اور اتھیا شیٹی اگلے ماہ شادی کر لیں گے۔

 

خیال  رہے کہ 30 سالہ بھارتی کرکٹر کے ایل راہول اور 30 سالہ بالی ووڈ اداکارہ اتھیا شیٹی گزشتہ 3 سال سے ایک ساتھ ہیں اور سوشل میڈیا پر  بھی اکثر ان دونوں کی ایک ساتھ تصاویر داءرل ہو چکی ہیں۔

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+