جنگ اور جیو گروپ کے صدر عمران اسلم دنیا سے رخصت ہوگئے

 

نیوزٹوڈے:جنگ اور جیو گروپ کے صدر عمران اسلم ستر سال کی عمر میں اس دنیا سے رخصت ہوگئے۔

 

عمران اسلم کچھ عرصے سے بیمار تھے اور ہسپتال می زیرِ علاج تھے۔ مرحوم کے بھائی کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹا اور بہن لندن سے آئیں گے۔

 

عمران اسلم کے بیٹے تیمور کے مطابق جیو اور جنگ گروپ کے صدر عمران اسلم کی نمازِ جنازہ کل عصر کی نماز گھر میں ادا کی جائے گی۔

 

ان کی نمازِ جنازہ ڈیفینس فیز8 کے قبرستان میں ہوگی۔یہ جیو لانچ کرنے والی ٹیم کا حصہ تھے۔ جیو انٹرٹینمنٹ، جیو سپر اور جیو نیوز ان کی رہنمائی میں شروع ہوئے۔ یہ دی نیوز میں بطورِ چیف نیوز ایڈیٹر اور سینئر ایڈیٹر رہے اور انہوں نے 60 سے زیادہ ڈٓرامے لکھے۔

 

مزید پڑھیں:پاکستان میں پانی کی قلت کا خدشہ

 

user
عائشہ ظفر

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+