امریکہ ایک ہی وقت میں دو بڑے ملکوں چین اور روس کی مخالفت میں پھنس کر رہ گیا

      وسیم حسن 

 

    ماہرین کا کہنا ہے کہ 2026 تک اگرتائیوان اور جاپان مل کر چین سے جنگ لڑتے ہیں تو اس جنگ سے امریکہ کو بہت نقصان اٹھانا پڑے گا اور امریکہ جو آج خود کو سپر پاور کہتا ہے زمین بوس ہو جائے گا ۔

 

    کیونکہ حال ہی میں امریکی ماہرین نے کہا ہے کہ امریکہ  کی فوج اور اس کی عسکری طاقت اتنی مضبوط نہیں ہے کہ وہ ایک ہی وقت میں دو دو مورچوں پر جنگ لڑ سکے  امریکہ پہلے ہی یوکرین جنگ میں پیسہ اور ہتھیار  پانی کی طرح بہا رہا ہے ۔ 

 

    امریکہ اب یوکرین کی مدد روک کر اس کو بیچ منجدھار نہیں چھوڑ سکتا کیونکہ یہ جنگ اب اس کی انا کا مسئلہ بن چکی ہے  روس جیسے ملک کے ساتھ  تقریباً ایک سال کی طویل جنگ لڑنے کے بعد اب امریکہ کا خزانہ پیسے اور ہتھیاروں سے خالی ہو رہا ہے اور وہ اس قابل نہیں ہے کہ ایشیا میں روس جیسے ایک اور ملک کا مقابلہ کر سکے ۔ 

 

    سینٹر فار اسٹریٹجک  اینڈ انٹرنیشنل سٹڑیز کی ایک رپورٹ کے مطابق  اگر تائیوان اور جاپان نے امریکہ کی مدد سے چین کے ساتھ جنگ چھیڑی تو چین ان دونوں ملکوں کا نام و نشان مٹانے میں دیر نہیں لگائے گا ۔

 

    اور یہ جنگ سیدھی امریکہ اور چین کی جنگ ہو گی ایشیا میں اس کے پاس نہ تو کوئی مضبوط مورچہ ہے اور نہ ہی کوئی خاص ہتھیاروں کا ذخیرہ  کہ وہ تائیوان اور جاپان کو  چین سے بچا سکے  یا خود ایشیا میں آ کر چین کا مقابلہ کر سکے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+