غزہ میں اسرائیلی فوج کو سخت مزاہمت کا سامنا ، اسرائیلی میجر( سالم خریشات ) ہلاک

اسرائیلی فوج

نیوز ٹوڈے :  غزہ میں جاری اسرائیلی فوج کے آپریشن کے دوران اسرائیلی فوج کو فلسطین کے مزاہمتی گروہوں کی سخت مزاہمت کا سامنا ہے- بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ایک دن پہلے غزہ کے مرکز میں اسرائیلی فوج ناہول بریگیڈ کے بھر پور حملے کو فسلطینی جماعتوں نے ناکام بنا دیا- اس حملے میں اسرائیل کے کئی فوجی زخمی ہوۓ ، جبکہ اسرائیلی فوج کا ایک میجر ( سالم خریشات ) ہلاک ہو گیا -

اطلاعات کے مطابق شمالی غزہ سے 5 کلو میٹر کے فاصلے پر "زیکم فوجی چھاؤنی" پرہوۓ راکٹ حملے میں بھی اسرائیل کے کئی فوجی زخمی ہوۓ ہیں - اسرائیل کے شہر (سدیروت) کے ایک گودام پر کیے گۓ راکٹ حملے سے گودام میں آگ لگ گئی - بین الاقومی میڈیا کے مطابق غزہ کےنزدیک اسرائیلی شہر سدیروت کو خالی کرنے کا حکم سنا دیا گیا ہے-

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+