ایف 16 لڑاکوں کو اڑان کیلیے ایئر پورٹ دینے والے ملک اپنے نقصان کے خود زمہ دار ہوں گے ، پیوٹن

پیوٹن

نیوز ٹوڈے :   روسی صدر ( ولادیمیر پیوٹن) کا کہنا ہے کہ امریکہ نے یوکرین کو ایف 16 لڑاکا طیارے دیے ہیں ان طیاروں نے اگر یوکرین کے علاوہ کسی اور ملک سے ہمارے روس پر حملے کیلیے اڑان بھری تو ان اڈوں کو تباہ کرنے سے ہمیں کوئی بھی روک نہ سکے گا - روس کے صدر ( ولادیمیر پیوٹن ) نے تویر میں روس کے عسکری فضائی تربیتی مرکز کا دورہ کیا - اور دورے کے دوران اپنے فوجی جوانوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا -

کہ 'روس کی فضائی فوج نے یوکرین جنگ کے دوران اہم کردار ادا کیا' ۔ اور ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین کو دیے گۓ ایف 16 لڑاکا طیاروں اور ان کے استعمال کیلیے یوکرین کے پائلٹوں کو دی جانے والی تربیت کے بارے میں مغربی ملکوں کی منصوبہ بندی کا بھی جائزہ لیا - پیوٹن کا کہنا تھا کہ مغربی ملکوں کا یہ نیا منصوبہ بھی ہم ناکام بنا دیں گے - انہوں نے فوج کو ایف 16 کی جوہری طاقت اور وار ہیڈ اٹھانے سے نمٹنے سے بھی آگاہ کیا ۔ پیوٹن نے کہا کہ 'اگر ان کی اڑان کیلیے نیٹو کے کسی بھی ملک کے ایئر پورٹ استعمال کیے گۓ تو وہ کسی ملک کا بھی ایئر پورٹ ہوا اس پر حملہ کرنے میں ہمیں ذرہ ہچکچاہٹ نہیں ہو گی-

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+