امریکہ میں جاری یونیورسٹی طالبعلموں کے مظاہروں پر اسرائیلی وزیر اعظم چلا اٹھے

اسرائیلی وزیر اعظم

نیوز ٹوڈے :   امریکہ کی یونیورسٹیوں کے طلباء کے فلسطین کے ساتھ اظہار یک جہتی اور اسرائیلی فوج کی معصوم فلسطینیوں پر جارحیت کے خلاف مظاہروں پر اسرائیل کے وزیر اعظم (بن یامین نیتن یاہو) چلا اٹھے- مقامی میڈٰیا کے مطابق نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ امریکی یونیورسٹیوں میں ہونے والے واقعات ہولناک ہیں - یہودی مخالف تنظیمیں مشہور یونیورسٹیوں پر قابض ہیں - نیتن یاہو نے کہا کہ یہ یہود مخالف تنظیمیں اسرائیل کو کمتر کرنے کا مطالبہ کر رہی ہیں ـ ان کو ہر حال میں لگام ڈالنی ہو گی -

اسرائیلی وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ امریکی یونیورسٹیوں کے سربراہ بھی ان واقعات میں شریک ہیں - امریکہ میں (کولمبیا یونیورسٹی) سمیت کئی دیگر یونیورسٹیوں میں فلسطین کے ساتھ اظہار یک جہتی کیلیے کئی روز سے مظاہرے جاری ہیں - کولمبیا یونیورسٹی سے 100 سے زیادہ طالبعلموں کو گرفتار کر لیا گیا ہے - اس کے باوجود ان مظاہروں میں تیزی آ رہی ہے ـ امریکہ کی اسمبلی کے ارکان نے کولمبیا یونیورسٹی کے صدر سے استعفٰی طلب کر لیا ہے -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+