پاکستان ٹیلی کام آپریٹرز نے بجلی کی بندش کی وجہ سے ملک بھر میں انٹر نیٹ معطل کرنے کی وارننگ جاری کر دی
- 30, جون , 2022
بریکنگ نیوز ٹوڈے:(کراچی) ٹیلی کام کمپنیوں نے اپنی سروسز بند کرنے کے بارے میں خبردار کیا ہے کیونکہ گھنٹوں بجلی کی بندش نے ان کی پریشانیوں کو بڑھا دیا ہے۔
نیوز ٹوڈے : پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو لکھے گئے ایک مشترکہ خط میں ٹیلی کام آپریٹرز نے فون اور براڈ بینڈ سروسز کو بند کرنے کا اشارہ دیا ہے کیونکہ حکومت نے ٹیلی کام سے متعلقہ آلات کی درآمد پر 100 فیصد کیش مارجن کی شرط عائد کردی ہے، ان کا کہنا ہے کہ ٹاورز اور تنصیبات کو بیک اپ پاور کی مسلسل فراہمی ایک مسئلہ بن گئی ہے۔
نیوز ٹوڈے: ٹیلی کام کمپنیوں نے سیلولر ٹاورز کو پیٹرول سے چلنے والے بیک اپ سسٹم پر کام کرنے میں مشکلات کا بھی حوالہ دیا ہے۔
واضح رہے کہ یہ پیشرفت حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمتوں کو 233.89 روپے فی لیٹر کی ریکارڈ بلند ترین سطح پر لانے کے بعد سامنے آئی ہے۔
اس سے قبل ٹیلی کام اتھارٹی نے کہا تھا کہ سیلولر کمپنیاں دیگر یوٹیلٹی کمپنیوں کی طرح اپنی خدمات بند نہیں کر سکتیں تاہم حالات کے پیشِ نظر یہ کمپنیاں اپنا فیصلہ بدلتی نظر آتی ہیں۔
تبصرے