کیا حمزہ شہباز وزیر اعلیٰ پنجاب نہیں رہے؟
- 30, جون , 2022
بریکنگ نیوز ٹوڈے: لاہور ہائی کورٹ نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے الیکشن کے خلاف پاکستان تحریکِ انصاف کی درخواستیں منظور کر لی ہیں، پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی اپیلوں پر جسٹس صداقت علی خان کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے سماعت کی۔
نیوز ٹوڈے: لاہور ہائیکورٹ کے اس بیان کے بعد پی ٹی آئی رہنماء محمود الرشید نے عوام کو بتایا کہ حمزہ شہباز اب وزیر اعلیٰ پنجاب نہیں رہے ،ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ کے لیے قانون کے مطابق دوبارہ انتخاب ہو گا،محمود الرشید نے آج کا دن پنجاب کی سیاست کے لیے اہم قرار دے دیا۔
پی ٹی آئی کے سینئر رہنماء محمود الرشید نے بیان دیا کہ حمزہ شہباز دھاندلی، زبردستی اور غیر قانونی طریقے سے وزیر اعلیٰ بنے جو کہ پنجاب کی عوام کے لیے قابلِ قبول نہیں ہے ۔
نیوز ٹوڈے: دوسری جانب چند پی ٹی آئی اراکین کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز کبھی پنجاب کے وزیر اعلیٰ تھے ہی نہیں،پنجاب پاکستان کا سب سے بڑا اور مرکزی صوبہ ہے لہٰذا اس کا وزیر اعلیٰ خود اس کی عوام ہی بنائے گی، کوئی زبردستی ڈنڈے کے زور پر اپنا وزیر اعلیٰ پنجاب پر مسلط نہیں کر سکتا۔
واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے ابھی تحریری فیصلہ آنا باقی ہے جس کے بعد اس معاملے پر پر مزید تفصیلات بہتر طریقے سے سامنے آ سکیں گی۔
تبصرے